آسٹریا میں پراسرار طور پر دریا سے ہزاروں یورو برآمد

muhammad ali محمد علی پیر 7 دسمبر 2015 21:50

آسٹریا میں پراسرار طور پر دریا سے ہزاروں یورو برآمد
آسٹریا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.7دسمبر 2015 ء) آسٹریا میں پراسرار طور پر دریا سے ہزاروں یورو برآمد ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریا کی پولیس کی جانب سے ایک دریا سے 1 لاکھ یورو برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس اس حوالے سے تحقیقات کرکے معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا یہ پیسے کسی کے ذاتی ہیں یا کسی ڈکیتی کی واردات سے حاصل کیے گئے ہیں۔ یہ پیسے دریا کو کنارے ایک شخص کو اس وقت ملے جب وہ وہاں نہانے کیلئے گیا۔

(جاری ہے)

اس شخص نے جیسے ہی پیسوں کے تھیلے کو دریا میں دیکھا تو وہ اسے حاصل کرنے کیلئے دریا میں کود گیا۔ تاہم اس موقع پر قریب ہی موجود دوسرے لوگوں نے سمجھا کہ شاید یہ شخص خود کشی کی کوشش کررہا ہے اس لیے انہوں نے فوری پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر اس شخص اور اس کے پاس موجود پیسوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اب اس شخص کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ وہ خود ان پیسوں کو پولیس کے پاس لے کر آرہا تھا لہذا اسے اس کا حصہ ملنا چاہیئے۔ یاد رہے کہ آسٹریا میں اگر کوئی شخص گمشدہ رقم پولیس کے پاس لے جا کر خود جمع کروا دے تو اسے انعام کے طور اس رقم کا 5 یا 10 فیصد دے دیا جاتا ہے۔