انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، منتخب امیدوار عوامی امنگوں کے مطابق تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کا عزم کریں ،مفتی نعیم
پیر 7 دسمبر 2015 22:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ منتخب امیدوار عوام کی خدمت کا عزم کریں،عوام کی خوشحالی جیت کی سب سے بڑی خوشی ہے، اقتدار وعہدہ اﷲ کی دین ہیں اس کے جائز استعمال میں ہی اﷲ کی خوشنودی ہے اور ہرمسلمان کیلئے تمام چیزوں پر اﷲ کی خوشنودی مقدم ہے ،پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کا پرامن ہونا کراچی کے عوام کی سب سے بڑی خوش قسمتی ہے قانون نافذکرنے والے اداروں، گورنر سندھ ، ڈی جی رینجرز ، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام خراج تحسین کے مستحق ہیں جن کی کوششوں سے شہر میں پرامن انتخابات ہوئے اور کوئی بڑا سانحہ پیش نہیں آیا،ا نہوں نے کہاکہ حالیہ انتخابات شہر قائد کے عوام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل تھے جس میں عوام نے کھل کر حق رائے دہی کا استعمال کیاہے، انہوں نے کہاکہ شہر قائد سمیت وطن عزیز کی بھلائی اسی میں ہے کہ اہل اقتدار اپنی سیاست چمکانے کے بجائے عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے پر توجہ دیں ، الیکشن سے قبل بلند بانگ دعوے اور وعدے کرکے مکرجانا ہمارے سیاسی قائدین کی پہچان بن چکاہے اب سیاستدانوں کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی اور عوام کی خدمت پر توجہ دینی ہوگی ، انہوں نے کہا پورے کراچی سے منتخب امیدوار مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ان پر عوام نے اعتماد کرکے ان کو منتخب کیاہے اور امید کرتے ہیں منتخب امیدوار عوام کے اعتماد پر پورے اتریں گے ،اسلئے ضروری ہے کہ جیتنے والے امیدوار اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور روز اول سے ہی عوامی خوشحالی کے اقدامات پر توجہ دیں، انہوں نے کہاکہ عہدہ اﷲ کی دین ہے اس کے ملنے پر اﷲ کا شکر اداکرنا چاہے ، انہوں نے کہاکہ جولوگ حالیہ انتخابات میں منتخب ہوئے ہیں امید ہے کہ وہ عوامی امنگوں کے مطابق کام کریں اور مفادپرستی اورتعصبات کی سیاست کو مسترد کرکے باہم اتحاد ویکجہتی کے فروغ کا باعث بنیں گے ، انہوں نے کہاکہ شہر قائد کوحقیقی معنوں میں روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے نمائندوں کو تمام تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر شہر کی ترقی وخوشحال کیلئے کام کرنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں دینی جماعتوں کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ باہم اتفاق واتحاد کا فقدا ن ہے۔
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.