کراچی،غیر معیا ر ی اور ملا و ٹ شدہ زر عی ادویا ت اور کھا د کے خلا ف مہم جاری

پیر 7 دسمبر 2015 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) محکمہ زراعت نے سندھ کے مختلف شہرو ں میں غیر سر کا ر ی اور ملا و ٹ شدہ زر عی ادویا ت اور کھا د کی فرو خت کے با ر ے میں عوا می شکا یا ت اور میڈیا رپو ر ٹس کا سخت نو ٹس لیا ہے، اس سلسلے میں اینٹی ایڈ لٹریشن کمیٹی کے چیئرمین ریا ض احمد دا یو اور ارکا ن گل محمد نظا ما نی اور جا وید سو مرو کی سر برا ہی میں پنگریو ،گو لا ر چی ،کڑیو گھنور ،مٹیا ر ی ،اڈیرو لا ل ،ٹنڈو آدم اور شہدا د پو ر میں کھا د اور زرعی ادویا ت کے وئیر ہا ؤ سز اور ڈیلر ز کی دو کا نو ں پر چھاپہ ما را اور وہا ں سے مختلف زر عی ادویا ت اور کھا د کے سیمپل لئے اور تجز ئے کے لئے لیبا ر ٹر ی کو بھیجے گئے ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر غیر رجسٹرڈ کمپنیو ں کو سیل بھی کیا گیا ۔ اینٹی ایڈلٹریشن کمیٹی کے چیئر مین ریا ض دا یو نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ کمپنیو ں کے خلا ف سخت اقدامات کئے جائیں گے،جبکہ غیر معیا ر ی زر عی ادویا ت فرا ہم کر نے اور فرو خت کر نے والے کرنے والے آبا د گاروں کی قسمت سے کھیل رہے ہیں، انہو ں نے ڈیلرز کو مشورہ دیا کہ وہ فقط رجسٹرڈ کمپنیو ں کی زرعی ادویا ت فرو خت کر یں،بصو ر ت دیگر ان کے خلا ف سخت قا نو نی کا روا ئی کی جا ئے گی اور ان کی دوکان بھی سیل کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :