قومی اسمبلی ، مغرب کی اذان سننے کی بجائے ارکان کی بڑی تعداد خوش گپیوں میں مصروف رہی، مذہبی جماعتوں کے ارکان بھی شامل

پیر 7 دسمبر 2015 22:25

قومی اسمبلی ، مغرب کی اذان سننے کی بجائے ارکان کی بڑی تعداد خوش گپیوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 دسمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں مغرب کی اذان کے وقت ارکان کی ایک بڑی تعداد خاموشی سے اذان سننے کی بجائے خوش گپیوں میں مصروف رہی، جن میں مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، اس دوران جب پارلیمنٹ کی ہاؤس کی جامعہ مسجد میں نماز مغرب کیلئے موذن نے اذان دی تو اسپیکر نے کارروائی کچھ دیر کیلئے روک دی تاہم اس دوران ارکان اسمبلی اذان کے احترام میں خاموش رہنے کی بجائے خوش گپیوں میں مصروف رہے، جن میں مذہبی جماعتوں کے ارکان بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :