کراچی : وفاقی وزیر حفیظ پیرزادہ کے بنگلے پر فائرنگ ، گارڈ جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 دسمبر 2015 10:50

کراچی : وفاقی وزیر  حفیظ پیرزادہ کے بنگلے پر فائرنگ ، گارڈ جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 دسمبر 2015ء) : کراچی کے علاقہ مسلم آباد میں وفاقی وزیر کے بنگلے پر فائرنگ سے نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمشید ٹاؤن کے علاقہ مسلم آباد میں فائرنگ سے نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق مقتول سابق وفاقی وزیر حفیظ پیر زادہ کے بنگلے پر تعینات تھا ۔ پولیس کی جانب سے واقع کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروا ئیوں اور مقابلوں کے نتیجے میں تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :