گلوکارہ رونا لیلیٰ کے کیرئیر کا آغاز غزل گائیکی سے ہوا
1972 میں پاکستانی فلم ’من کی جیت‘ میں ان کے بے مثال گانے ’میرا بابو چھین چھبیلا‘ نے انہیں بام عروج پر پہنچایا
منگل 8 دسمبر 2015 11:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) گلوکارہ رونا لیلیٰ نے پاپ سے لے کر صوفیانہ کلام تک ہر قسم کے گانے گائے، مگر ان کے کیرئیر کا آغاز غزل گائیکی سے ہوا۔رونا لیلیٰ نے 14 سال کی عمر میں پہلی بار 1966 کی پاکستانی فلم ’ہم دونوں‘ میں ’ان کی نظروں سے محبت‘ نامی گانے کو اپنی خوبصورت آواز دی، اس گانے کی کامیابی سے اس نوعمر گلوکارہ کی ترقی کا واضح پیغام سامنے آیا جبکہ ان کی آواز کی پختگی نے رونا لیلیٰ کو تجربہ کار گلوکارائیں جیسے نورجہاں کے برابر لاکھڑا کیا۔
۔1972 میں پاکستانی فلم ’من کی جیت‘ میں ان کے بے مثال گانے ’میرا بابو چھین چھبیلا‘ نے انہیں بام عروج پر پہنچا کر برصغیر کی بہرین گلوکاراوٴں میں سے ایک بنا دیا۔(جاری ہے)
اس انتہائی مقبول گیت کو سال 1985 کی ہندی فلم ’گھر دیور‘ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔بنگلادیش کے شہر سہلٹ میں 1952 میں پیدا ہونے والی رونا لیلیٰ کو ان کے والدین نے رقص کی تربیت دی تھی اور ان کا گلوکاری کی جانب آنا حادثاتی تھا، لیلیٰ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’جب میں بھرت ناٹیم اور کتھک سیکھ رہی تھی، اس وقت میری بڑی بہن کلاسیکل موسیقی سیکھ رہی تھی، میں نے اس سے زیادہ تر چیزیں سیکھ لیں، پھر میری بہن کی ٹیچر نے مجھے بھی گائیکی سکھانے کا فیصلہ کیا، میرے والد صاحب کراچی میں سرکاری نوکری کرتے تھے میں اور میری بہن کراچی میں اسکول جاتے تھے جہاں میری بہن نے اسکول کی طرف سے انٹر اسکول گائیکی کے مقابلے میں حصہ لیا، مقابلے کے روز دینا کا گلہ بری طرح خراب ہوگیا، تو میرے والدین نے اس کی جگہ مجھے مقابلے میں بھیج دیا، اور میں مقابلہ جیت گئی۔
لیلیٰ نے 1974 میں ہندوستان آنا جانا شروع کیا، اور وہ بہت سے میوزک کمپوزرز کے ساتھ کام کرنے والی تھیں، موسیقار جے دیو کو ان کی آواز نے بہت متاثر کیا مگر لتامنگیشکر اور آشا بھوسلے نے مداخلت کی کیونکہ اس وقت انڈسٹری کی خواتین گلوکاری کے میدان میں ان کی ہی اجارہ داری تھی. جے دیو نے لیلیٰ کو انڈین سرکاری ٹیلیویڑن میں گانے کا موقع دیا جس کے بعد 1977 کی ایک فلم ’گھروندہ‘ میں بھی دو گانوں کو ان کی آواز دی گئی ، جو کہ بہت مشہور ہوئے۔انواع اقسام کے مختلف تجربات کے باوجود غزل ہمیشہ لیلیٰ کے دل کے قریب رہی، ایک دن میں سب سے زیادہ غزلیں ریکارڈ کرانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ رونا لیلیٰ کے نام ہے۔لیلیٰ کا فلم فئیر کو دیے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’کونکورڈ ریکارڈ والے چاہتے تھے کہ میں ایک البم ’غزل اور گیت‘ کے نام سے ریکارڈ کراوٴں، جو کہ اصل میں کراچی میں ریکارڈ کی گئی تھی، ہم نے 3 دنوں میں 30 گانے ریکارڈ کیے، مجھے یاد ہے کہ دامن سود اس کے ریکارڈسٹ تھے، یہ اصل معنوں میں لائیو ریکارڈنگ نہیں تھی ہم نے بیچ میں وقفے لیے تھے مگر اس کو لائیو میوزک کے ساتھ ریکارڈ کیا تھا‘۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.