بھارتی ریاست ہریانہ میں دو ٹرینوں‌میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، 100سے زائد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 دسمبر 2015 11:30

بھارتی ریاست ہریانہ میں دو ٹرینوں‌میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، 100سے ..

ہریانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 دسمبر 2015ء) : بھارتی شہر ہریانہ میں دو ٹرینوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق ہریانہ کی تحصیل پلول میں لوکمنیا تلک ایکسپریس الیکٹریکل ملٹپل یونٹ (ای ایم یو) کے ساتھ ٹکرا گئی. شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر نیرج شرما نے بتایا کہ حادثے میں ای ایم یو کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا.

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پلول اور فرید آباد کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے. حادثہ اس وقت پیش آیا جب ای ایم یو شٹل ٹرین ایک ہی ٹریک پر ہونے کے سبب لوکمنیا ایکسپریس میں پیچھے سے دھنس گئی ، نیرج شرما نے مزید بتایا کہ حادثہ کی وجوہات غفلت یا دھند میں سے کسی ایک کو قرار دیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام جائے حادثہ پہنچ گئے۔ حادثے کی جگہ پر ریسکیو حکام کی جانب سے ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز کی بھی ایک ٹیم جائے حادثہ پہنچ چکی ہے۔ہریانہ کے چیف منسٹر منوہر لال کھٹر نے پلول کے ڈپٹی کمشنر کو ریسکیو کارروائیوں کو جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :