اسلام آباد : 40 ارب روپے کے ٹیکس اور پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف اپوزیشن کا ایوان سے واک آوٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 دسمبر 2015 11:53

اسلام آباد : 40 ارب روپے کے ٹیکس اور پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف اپوزیشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 دسمبر 2015ء) : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا . اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی جانب سے 40 ارب روپے کے نئے ٹیکس اور پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کر دیا. اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ چالیس ارب کا ٹیکس اور پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارےمطالبات پورے نہ ہوئے تو بائیکاٹ کیا جائے گا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا سبق نہیں پڑھیں، ہم بھوکا رہ لیں گے لیکن ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ دنیا بھر میں جہاں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں وہیں ہماری حکومت نے ڈیزل پر پچاس فیصد ٹیکس لگا دیا ہے ، خورشیدشاہ نے کہا کہ شاید کسی نے ڈیزل پر لگائے گئے 50 فیصد ٹیکس سے متعلق وزیر اعظم کو نہیں بتایا ۔