کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کیخلاف کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی

منگل 8 دسمبر 2015 11:58

کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کیخلاف کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء ) ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی کارروائی وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے 16دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کیس کی سماعت کی۔ کسٹم نے استغاثہ کے گو اہ عدالت پیش کر دیئے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے گواہوں میں اے ایس ایف کے اے ایس آئی وقاص اجمل،اے ایس آئی محمد وسیم،کسٹم کی خاتون اہلکار طیبہ کلثوم ، شوکت علی خان،انسپکٹر کسٹم یوسف مغل،انسپکٹر منظور احمد ، انسپکٹر محمد سلیم،نوید اقبال اور مظہر اقبال شامل تھے۔

ملزمہ کی طرف سے عدالت میں پیش ہونے والی معاون وکیل نے استدعا کی کہ ملزمہ کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اور ملزمہ کے وکیل پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کی جائے ۔عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو آئندہ پیشی پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :