آئی سی سی نے اگلے سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لوگوکی پہلی جھلک جاری کر دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 8 دسمبر 2015 12:17

آئی سی سی نے اگلے سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لوگوکی پہلی جھلک ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر- 2015ء)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے اگلے سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لوگوکی پہلی جھلک جاری کر دی ہے ۔ آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر موجود اپنے پیج پر ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء کے آفیشل لوگو کی پہلی جھلک جاری کی ۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹونٹی مارچ 2016ء میں بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 16ٹیمیں شرکت کریں گی ،ایونٹ کے میچز چنائی ، بنگلور ، دھر شالا ، موہالی ،ممبئی ، ناگپور اور نئی دہلی میں کھیلے جائیں گے جب کہ فائنل مقابلہ کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔

سر ی لنکا کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کادفاع کرے گی ۔