راولپنڈی : چین میں‌ پاک چائنہ فوجی مشقوں‌کا آغاز۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 دسمبر 2015 12:29

راولپنڈی : چین میں‌ پاک چائنہ فوجی مشقوں‌کا آغاز۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 دسمبر 2015ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق چین میں پاک چین فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ہے . آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک چین فوجی مشقیں دو ہفتوں تک جاری رہیں گی.

(جاری ہے)

مشقوں میں انسداد دہشت گردی اور اغوا کاروں کے خلاف موثر کارروائیوں پر ٹریننگ سمیت سرچ آپریشن کے حوالے سے بھی ٹریننگ دی جا رہی ہے. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فقجی مشقیں چین کے خود مختار علاقہ میں ہو رہی ہیں، مشقوں کی افتتاحی تقریب میں دونوں اطراف کے سینئیر فوجی افسران نے شرکت کی جبکہ تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے.

متعلقہ عنوان :