پاکستان ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس جمعرات کو ہو گا

منگل 8 دسمبر 2015 12:32

پاکستان ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس جمعرات کو ہو گا

اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی08دسمبر۔2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس جمعرات کو سعید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم اللہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد رحمانی نے بتایا کہ جنرل کونسل اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اجلاس میں ڈیوس کپ کے مسائل ، پی ٹی ایف کی سرگرمیاں اور فیڈریشن سے الحاق تمام یونٹس کے امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔ اجلاس میں بھارت میں آئندہ سال فروری میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں حصہ لینے والی مینز اور ویمن ٹیم کی شرکت اور انتخاب پر تبادلہ خیال ہو گا۔

متعلقہ عنوان :