آرچری ٹیم سیف گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، وصال محمد خان

منگل 8 دسمبر 2015 12:32

آرچری ٹیم سیف گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، وصال محمد خان

اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی08دسمبر۔2015ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال محمد خان نے کہا ہے کہ قومی آرچری ٹیم سیف گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ گزشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی آرچری ٹیم پہلی بار سیف گیمز میں شرکت کر رہی ہے جس کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں دس مرد اور چار خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں اور ان کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ جلال الدین اورکوچ اصغر علی تربیت دے رہے ہیں۔ مرد کھلاڑیوں میں محمد اسحاق، رفاقت جوڑا، ادریس مجید، محمد طیب، عامر یاسین، سجاد احمد، کاشف افتخار، شہزاد بٹ، وقاص خان، ملک صفدر اقبال جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رابعہ مومن، عمائمہ خالد، ارم شہزادی اور عقصٰی نواز شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی سیف گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ سیف گیمز آئند برس فروری میں بھارت میں کھیلی جائے گی۔