شیکسپیئر کا ڈرامہ” مکمل اموات “آج تک کسی نے نہیں دیکھا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 8 دسمبر 2015 12:48

شیکسپیئر کا  ڈرامہ” مکمل اموات “آج تک کسی نے نہیں  دیکھا

برطانیہ 2016 میں برطانیہ اپنی عظیم ادبی شخصیت کی وفات کا 400 واں سال منائے گا۔ اس موقع پر ایک برطانوی تھیٹرکمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ولیم شیکسپیئر کے لکھے ادب کی 74 اموات کو ایک ہی ڈرامے میں پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

سکائی منکی نامی گروپ نے کہا ہے کہ وہ اگلے مئی سے برنگٹن ، جنوبی انگلینڈ میں مکمل اموات(The Complete Deaths)نامی ڈرامے کو پیش کریں گے۔ اس ڈرامے میں ٹائیٹس اینڈرونیکس سے لیکر رومیو جیولیٹ اور انتھونی قلوپطرہ تک کی اموات کو دکھایا جائے گا۔ اس ڈرامے کا دورانیہ 90 منٹ ہوگا، جس میں 74 اموات دکھائی جائیں گی۔ پریس ریلیز کے مطابق اس ڈرامے میں بہت زیادہ تشدد،قتل، زہرخورانی اور دنگے فساد وغیرہ سب کچھ ہوگا۔