سندھ ہائی کورٹ، ڈاکٹر عاصم کی والدہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

میرے بیٹے کو دوبارہ رینجرز اور نیب کے حوالے نہ کیا جائے،والدہ کی درخواست

منگل 8 دسمبر 2015 12:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی08دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی والدہ کی درخواست پر فریقین کو رینجرز ،آئی جی سندھ اور نیب کو 15 دسمبر تک نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے 15 دسمبر تک رینجرز ،آئی جی سندھ اور نیب کو 15 دسمبر تک کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی معاونت اور انھیں پناہ دینے کے الزام میں 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں موجود ڈاکٹر عاصم کی والدہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی کہ میرے بیٹے کو دوبارہ رینجرز کے حوالے نہ کیا جائے اورڈاکٹر عاصم کو نیب کے حوالے بھی نہ کیا جائے ،ڈاکٹر عاصم کی والدہ اعجاز فاطمہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف مقدمہ ختم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :