محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی،برفباری کا امکان

منگل 8 دسمبر 2015 12:55

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی،برفباری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی08دسمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے ما لاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ،برفباری کی پیشگوئی کی ہے،بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،بدھ اور جمعرات کے روز خیبر پختونخواہ، فاٹا گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، بالائی راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، کوئٹہ اور ڑوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے،آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت گوپس منفی تین اور پاراچنار میں منفی دوڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :