کترینہ کیف نے رنبیر کپور سے ناراضگی کا اظہار کر دیا، رنبیر اور دپیکا کا ایک ساتھ کام کرنا اچھا نہیں لگتا ،کترینہ کیف

منگل 8 دسمبر 2015 13:13

کترینہ کیف نے رنبیر کپور سے ناراضگی کا اظہار کر دیا، رنبیر اور دپیکا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) کترینہ کیف اپنے قریبی دوست رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر رنبیر کپور سے ناراض ہو گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے معاشقے کی خبریں# ایک عرصے سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کے درمیان دوستی ختم ہونے کے بعد رنبیر کپور اور اداکارہ کترینہ کیف کے معاشقے کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ کترینہ کیف کو رنبیر کپور کا سابقہ محبوبہ دپیکا کے ساتھ فلم میں کام کرنا پسند نہیں آیا جس کا اظہار انھوں نے بھارتی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں کیا ہے،کترینہ کیف کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ رنبیر اور دپیکا کے ایک ساتھ کام کرنے پر خوش نہیں ہوں اور یہی وجہ ہے کہ رنبیر نے فلم ”تماشا“ میں کام کرنے کی حامی بھری تھی جس پر ناراضی کا اظہار کیا تھا تاہم میں کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتی ہوں جس کے باعث دونوں کی فلم کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون نے فلمساز امتیاز علی کی فلم ”تماشا“ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔