آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا

منگل 8 دسمبر 2015 13:31

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا

ہوبارٹ ۔ 08 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی08دسمبر۔2015ء) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے ہوبارٹ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی ٹیم سٹیون سمتھ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کی کپتانی کے فرائض جیسن ہولڈر انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گراؤنڈ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔