بنگلہ دیش پریمیئر لیگ:محمد عامر نے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کوپوویلین کی راہ دکھائی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 8 دسمبر 2015 13:34

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ:محمد عامر نے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ ..

ڈھاکہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر- 2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)میں فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کوپوویلین بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فاسٹ باؤلر محمد عامر اور قومی ٹیم کے سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ آمنے سامنے آئے جہاں سپاٹ فکسنگ کے کیس میں سزا مکمل کرنے کے بعد واپسی کرنے والے محمدعامر نے اپنے قومی ٹیم میں واپسی کے مخالف محمد حفیظ کو چوتھی گیند پر 1رن بنا کر پوویلین کی جانب چلتا کیا ۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے بنگلادیش پریمیئرلیگ میں چٹاگانگ وکنگز کی جانب سے اس لئے کھیلنے سے انکار کردیا تھا کیوں کہ اس ٹیم میں محمد عامر بھی شامل تھے جب کہ حفیظ کا موقف تھا کہ میں ایسے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتا جس نے پاکستان کی بدنامی کی ہو لیکن بعدازاں انہوں نے ڈھاکا ڈائنامئٹس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ۔