جنوبی افریقا بھارت میں بے بسی کی تصویر بن کر رہ گیا

منگل 8 دسمبر 2015 14:00

جنوبی افریقا بھارت میں بے بسی کی تصویر بن کر رہ گیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 دسمبر۔2015ء) دورہ بھارت میں عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم جنوبی افریقا بے بسی کی تصویر بنی رہی۔ تین سو رنز دو دور سات اننگز میں چھ مرتبہ دو سو سے پہلے آؤٹ ہوگئی۔ بڑے بڑے بیٹسمین بری طرح ناکام رہے۔دورہ بھارت کے چار ٹسیٹ میں جنوبی افریقی ٹیم بے بسی کی تصویر بنی رہی۔ہاشم آملہ، ڈوپلیسی، ڈومینی سمیت بڑے بڑے نام ناکام ہوگئے۔

چار ٹیسٹ میں کوئی ایک بھی جنوبی افریقی کھلاڑی سنچری نہ بناسکا۔ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی تو ففٹی تک بنانے میں ناکام رہے۔ڈوپلیسی نے سات اننگز میں صرف ساٹھ اور ہاشم آملہ نے سات اننگز میں ایک سو اٹھارہ رنز بنائے،صرف اے بی ڈویلیئرز نے سات اننگز میں دو سو اٹھاون رنز بناکر کچھ مزاحمت دکھائی۔ٹیم کی بات کریں تو پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو ایک سو آٹھ رنز سے شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹیسٹ میں ایک سو چوبیس اور تیسرے ٹیسٹ میں تین سو سینتیس رنز سے ہار نمبر ون ٹیم کا مقدر بن گئی۔سات اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم صرف ایک مرتبہ دو سو کا ہندسہ عبور کرسکی۔چھ مرتبہ افریقی ٹیم دو سو سے کم اسکور پر آؤٹ ہوئی۔ٹیسٹ میچز کے دوران پچز پر بھی خوب تنقید ہوئی۔ ا?ئی سی سی نے پچز کو خراب قرار دیا۔مگر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں جب وہ بیرون ملک ہارتے ہیں تو کوئی پچز کو ذمے دار نہیں ٹہراتا، اب سب بول پڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :