اداکارہ سنگم رانا کے مبینہ قتل کی تفتیش ہومی سائیڈ یونٹ کے سپرد

منگل 8 دسمبر 2015 14:22

اداکارہ سنگم رانا کے مبینہ قتل کی تفتیش ہومی سائیڈ یونٹ کے سپرد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) اداکارہ سنگم رانا کامعاملہ اب تک کی پولیس تفتیش کے مطابق خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے ‘سنگم رانا مبینہ قتل کیس کی تفتیش ہومی سائیڈ یونٹ کے سپردکردی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ سنگم رانا گزشتہ 7 برسوں سے اسٹیج پراداکاری کررہی تھیں جبکہ ان کی بہن شمع رانا بھی اسٹیج سے وابستہ ہیں ان دنوں دونوں بہنیں الفلاح تھیٹرمیں پرفارم کررہی تھیں۔

سنگم رانا اپنی بہن شمع رانا اورپھوپھی زاد بہن کیساتھ سندرکے علاقے میں رہائش پذیر تھیں۔

(جاری ہے)

سنگم راناکی والدہ نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور والٹن کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔اہل خانہ کے مطابق ہفتے اور اتوارکی درمیانی شب سنگم رانا اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی پولیس پہلے ہی مبینہ خودکشی کی اس واردات پر شکوک کا اظہار کر چکی ہے اور اسی حوالے سے تفتیش کاآغازکرتے ہوئے کیس ہومی سائیڈ یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سنگم رانا کو جس پنکھے سے لٹکاکرخودکشی کادعوی کیاگیاہے۔ اس پنکھے کے ساتھ سنگم راناکے لٹکنے کے ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ پولیس کے مطابق جودوپٹہ خودکشی کیلئے استعمال کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے،اس کوبھی پنکھے کے ساتھ باندھے جانے کے ثبوت نہیں ملے۔

متعلقہ عنوان :