شاہ رخ خان نے 1کروڑروپے کاعطیہ دیدیا

منگل 8 دسمبر 2015 14:22

شاہ رخ خان نے 1کروڑروپے کاعطیہ دیدیا

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) بھارتی علاقہ چنئی گزشتہ کئی روز شدید سیلاب کی زد میں ہے۔ سیلا ب کی شدت کے باعث علاقے کا ملک کے دوسرے حصوں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے اور عوام کھانے ،صاف پانی اوررہائش سے محروم ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسے کٹھن حالات میں سپر سٹار شاہ رخ خان نے اپنے ہم وطنوں کی امداد کیلئے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سپر سٹار سے قبل جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی متعدد شوبز شخصیات کی طرف سے بھی سیلاب زد گان کی مدد کیلئے عطیات دیے گئے ہیں۔ریڈ چلیز اور دل والے ٹیم کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم چنئی کے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارا ایک کروڑ روپے کا نذرانہ مستحقین کی امداد کیلئے قبول کریں

متعلقہ عنوان :