بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سے پیچھے رہ گئے

منگل 8 دسمبر 2015 14:26

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سے پیچھے رہ ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جب سے منصب سنبھالا ہے تب سے لیکر اب تک انکے ٹویٹر فالورز کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کے ٹویٹر پر فالورز کی تعداد 16.4ملین ہے،تاہم اس کے باوجو د وہ اس دوڑ میں میگا سٹار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سے پیچھے ہیں۔ 2015ء میں مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر سب سے ذیادہ فالو کی جانے والی بھارتی شخصیات کی سوشل میڈیا کی طرف سے شائع کی گئی فہرست کے مطابق امیتابھ بچن18.1ملین فالورز کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔علاوہ ازیں سپر سٹار شاہ رخ خان16.5ملین کے ساتھ دوسرے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی16.4ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں