کراچی: بختار بھٹو زرداری کی نجی زندگی سے اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایک خوشگوار لمحہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 دسمبر 2015 14:34

کراچی: بختار بھٹو زرداری کی نجی زندگی سے اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 دسمبر 2015ء) : سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نوجوان نسل میں خاصی مقبول سمجھی جاتی ہیں. کوئی عام نوجوان ہو یا کوئی خاص شخصیت، سوشل میڈیا ہر ایک کی زندگی کا تقریباً ایک لازمی جُزو بن چکا ہے. سابق حکمران جماعت کے نوجوان بھی سوشل میڈیا کا خاصا استعمال کرتے ہیں اور صرف یہی نہیں اپنی نجی زندگی کے خوشگوار لمحات بالخصوص سیلفیز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں.

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو بھی سوشل میڈیا پر کافی سر گرم رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی بہن اور بھائی سمیت دیگر افراد کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر خصوصاً سیلفیز پوسٹ کر تی رہتی ہیں. حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بختیار بھٹو نے اپنے بھائی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دونوں خاصے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں. انسٹا گرام پر بختاور بھٹو کی یہ سیلفی 15 سو سے زائد لوگ فیورٹ کر چکے ہیں.