چین سے میڈیکل گریجویشن کرنے والے طلبہ کے مسائل حل نہ ہوسکے

کمیٹی میں ڈیڈ لاک برقرار ، طلبہ کو کلیئرنس کے بغیر رجسٹرڈ کردیا گیا تو یہ توہین عدالت ہوگی ، پی ایم ڈی سی عہدیدار

منگل 8 دسمبر 2015 14:52

چین سے میڈیکل گریجویشن کرنے والے طلبہ کے مسائل حل نہ ہوسکے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) چین سے میڈیکل گریجویشن حاصل کرنے والے طلبہ اور وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس تعطل کا شکار ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے چار سو گریجویشن کرنے والے مطالبہ کررہے ہیں کہ انہیں آر ایم پی کا سرٹیفکیٹ پی ایم ڈی سی جاری کیا جائے تاہم پی ایم ڈی سی کا خیال ہے کہ انہیں پہلے این ای بی کا امتحان کلیئر کرنا چاہیے اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی رولنگ بھی موجود ہے جس میں گریجویٹس کو کہا گیا ہے کہ سٹیٹ کے لئے حاضر ہوں۔

مذکورہ طلبہ کئی ماہ سے مظاہرہ کرتے آرہے ہیں گزشتہ روز کے اجلاس میں کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ طلبہ کو امتحان میں بیٹھناچاہیے یا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنی چاہیے ۔ دریں اثناء پی ایم ڈی سی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گریجویٹس کو این ای بی کی کلیئرنس کے بغیر رجسٹرڈ کردیا گیا تو یہ توہین عدالت ہوگی

متعلقہ عنوان :