چینی صدر کے غلطی سے استعفے کی خبر چلانے پر چار صحافی برطرف

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 دسمبر 2015 15:29

چینی صدر کے غلطی سے استعفے کی خبر چلانے پر چار صحافی برطرف

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔08 دسمبر۔2015ء) چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے چار صحافیوں کو غلطی سے چینی صدرشی جن پنگ کے مستعفی ہونے کی خبرجاری کرنے پر نوکری سے برطرف کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہانسبرگ میں چین اور افریقہ کے اجلاس کی خبر دیتے ہوئے ان صحافیوں سے ٹائپنگ کی ایک غلطی ہوئی جس کا مطلب تھا کہ چینی صدر نے استغفیٰ دیدیا ہے۔

چینی زبان پیچیدہ اور مشکل ہے اور سرکاری خبررساں ایجنسی میں ملازمت کرنے والے صحافیوں نے یکساں آواز والے دو الفاظ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بدل دیا اور حادثاتی طور پر اس کا مطلب چینی صدر کا استغفیٰ سمجھا گیا نا کہ چینی صدر کی تقریر، اس کے بعد کئی اخبارات نے اس خبر کو شائع بھی کردیا اور اسی طرح مزید بے چینی اور غلط فہمی کا فروغ ہوا۔