Live Updates

تحریک انصاف نے کراچی میں رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی

منگل 8 دسمبر 2015 16:21

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف نے کراچی میں رینجرز کے اختیارات کی مدت میں توسیع کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ منگل کو تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرارداد جمع کروا دی ہے ، یہ قرار داد پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے جمع کروائی ۔

(جاری ہے)

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ رینجرز کے اختیارات میں 4ماہ کی توسیع دی جائے۔ قرار داد جمع کرانے کے بعد سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی کے عوام رینجرز کے اختیارات میں توسیع چاہتے ہیں، امن و امان قائم کرنے میں رینجرز کا کلیدی کردار ہے۔ اس موقع پرخرم شیر زمان نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس قرار داد کی حمایت کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات