فرنچ لیگ :ابراہیموچ نے کلب کیلئے زیادہ گولز کا ریکارڈ بنا ڈالا

منگل 8 دسمبر 2015 16:46

فرنچ لیگ :ابراہیموچ نے کلب کیلئے زیادہ گولز کا ریکارڈ بنا ڈالا

پیرس(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر- 2015ء) فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جی ) کے سٹار کھلاڑی زلاتان ابراہیمووچ نے کلب کی جانب سے فرنچ لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڑ توڑدیا۔

(جاری ہے)

سویڈن کی قومی ٹیم کے کپتان زلاتان ابراہیمووچ پہلے غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنھوں نے پی ایس جی کی جانب سے فرنچ لیگ میں سب سے زیادہ 87 گول کئے ہیں، اس سے قبل 85 گول کا ریکارڈ الجیریا کے سابق کھلاڑی مصطفیٰ داہلیب کے پاس تھا جو انھوں نے 1974ء سے 1984ء کے دوران بنایا تھا۔

ابراہیمووچ اس سے پہلے پیرسن سینٹ جرمین کی جانب سے سب سے زیادہ 119 گول کرنے کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔پی ایس جی کے کوچ لورینٹ بلینک کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم تھا کہ وہ ریکارڈ اپنے نام کریں گے اور یہ صرف موقع کی بات تھی لیکن یہ ریکارڈ اور یہ گول آخری نہیں ہے۔ابراہیمووچ فرنچ لیگ کے رواں سیزن میں 12 گول اور 6 گول میں معاونت کے ساتھ سرفہرست کھلاڑی ہیں۔پی ایس جی نے اس میچ میں نائس کو0کے مقابلے میں 3گولز سے شکست دی تھی۔