عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ترین سطح پر آگئی ہے

منگل 8 دسمبر 2015 16:53

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ترین سطح پر آگئی ہے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن08دسمبر۔2015ء) مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے جنوری کے سودوں میں دو ڈالر بتیس کی کمی ہوئی اور قیمت سینتیس ڈالر پینسٹھ سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ یہ فروری دو ہزار نو کے بعد کم ترین قیمت ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں برینٹ نارتھ کروڈ کی قیمت میں بھی دو ڈالر ستائیس سینٹ کی کمی ہوئی اور قیمت چالیس ڈالر تہتر سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ گزشتہ ہفتے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار موجودہ سطح پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جسکے بعد اسکی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔