ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے پر نگاہیں مرکوز کرلیں

منگل 8 دسمبر 2015 16:54

ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے پر نگاہیں مرکوز کرلیں

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر- 2015ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آئندہ سیزن میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے پر نگاہیں مرکوز کرلی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ آئندہ گرمیوں میں انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے تیاریاں کرتے ہیں تو اس کیلئے ان کی توجہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے پر بھی مرکوز ہوگی جس کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

مصباح کے مطابق وہ انگلینڈ کیخلاف اہم سیریز کی تیاری کے حوالے سے بھی اس موقع کو لازمی طور پر اپنی نگاہ میں رکھیں گے کیونکہ انہیں اس طرح ذاتی طور پر وہاں کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع مل جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ وہ قومی ٹیم کے انگلش ٹور کی زیادہ بہتر پلاننگ کر سکیں گے ۔

یاد رہے کہ مصباح الحق نے رواں سال کے آخر میں ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا تاہم پی سی بی کے سربراہ شہریار خان نے انہیں فی الحال ٹیسٹ کھیلنے پر آمادہ کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :