سندھ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، نیاز حسین بھٹو
منگل 8 دسمبر 2015 17:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سندھ بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی اور کریک ڈاؤن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں لیکن عطائی ڈاکٹروں کی آڑ میں نیم طبی عملے کے خلاف کاروائی اور کوالیفائیڈپرسنس کو حراساں کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔
دنیا جانتی ہے کہ میڈیکل فیلڈ کے دو پہئے ہیں ایک میڈک اور دوسرا پیرا میڈیکل ان دونوں سے ادارے چلتے ہیں اور دونوں ہی اپنی اپنی فیلڈ میں تجربہ اور کوالیفیکشن رکھتے ہیں اور مریضوں کی خدمت کرتے ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں ان دونوں میں اگر ایک نہ ہو تو ہسپتال چل نہیں سکتی ۔(جاری ہے)
مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ آج نیم طبی عملے کو جو مریضوں کو فرسٹ ایڈ دیتے ہیں انہی کو عطائی کہا جارہا ہے اگر نیم طبی عملہ عطائی ہے تو پھر ان کو ٹریننگ دینے والے اداروں کو بند کردو اور انہیں ڈگری جاری نہ کرو پھر نرسنگ انسٹیٹیوٹس اور پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹس کی کیا ضرورت ہے اور میڈیکل فیکلٹی کس کا م کی ہے اور نرسنگ بورڈ کس کیلئے قائم کیا گیا ہے ۔
مرکزی صدر نے کہا کہ عطائی وہ ہوتا ہے جس کا طب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور نہ ہی طبی عملے کے نام پر بغیر طبی تعلیم کے حاصل کیئے انسانی جانوں سے کھیلے مرکزی صدر نے کہا کہ اگر نیم طبی عملے کے خلاف عطائی ڈاکٹرکی آڑ میں ہونے والی کاروائیوں کو بند نہ کیا گیا اور اسی طرح کاروائیاں جاری رہیں تو ایسوسی ایشن احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیگی ۔مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے کہا کہ پہلے عطائی کی تشریح کرو پھر کاروائی کرو ،اور ہمیں بھی بتاؤ کہ ڈاکٹر کون ہے پی ایچ ڈی کرنے والا یا ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والا ؟ ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.