بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان پہنچ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 دسمبر 2015 17:31

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 دسمبر 2015ء) : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ سشما سوراج خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ائیر پیس پہنچیں. تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اپنے قیام سے دورا ن بھارتی وزیر خارجہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گی علاوہ ازیں بھارتی وزیر کی پاکستانی وزیر خارجہ سرتاج عزیز سے آج عشائیے پر ملاقات ہو گی ۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آئندہ کل وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر کے دورہ پاکستان کے دوران پاک بھارت مذاکرات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس سے قبل مشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان پر بات رتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد سے پاک بھارت مذاکرات کا ڈیڈلاک ختم ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :