سنسنی اور ایکشن بھرپورنئی ہالی ووڈ فلم”دی ہیٹ فل ایٹ“ کا نیا ٹریلر ریلیز،25 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 8 دسمبر 2015 17:34

سنسنی اور ایکشن بھرپورنئی ہالی ووڈ فلم”دی ہیٹ فل ایٹ“ کا نیا ٹریلر ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 دسمبر۔2015ء)ایکشن اور سنسنی سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فلم ”دی ہیٹ فل ایٹ“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہیں۔

(جاری ہے)

کوئنٹن ٹیرنٹینو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مغربی امریکی ریاست وائیومنگ میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران پہاڑوں پر پناہ لینے 8افراد کے گرد گھومتی ہے،فلم کی کاست میں ہالی ووڈ کے مامور اداکاروں سیمیول ایل جیکسن،کرٹ رسل،جینیفر جیسن،والٹن گوگنز،ڈیمیان بیچر،ٹِم روتھ اور مائیکل میڈسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم ”دی ہیٹ فل ایٹ“ 25دسمبر کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔