بھارت سے امن اور محبت کا پیغام لے کر آئی ہوں۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 دسمبر 2015 17:55

بھارت سے امن اور محبت کا پیغام لے کر آئی ہوں۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 دسمبر 2015ء) : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں، اسلام آباد پہنچنے پر انہوں نے میڈیا سے مختصراً بات کی۔ مثبت تاثر دیتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں بھارت سے محبت اور امن کا پیغام لے کر آئی ہوں ، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتے اور اچھے ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات استوار ہو رہے ہیں۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس چونکہ افغانستان سے متعلق تھی لہٰذا مجھ پر اس میں شرکت واجب تھی اور میں کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئی ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سے ملاقات کروں گی ۔ جس میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لانے پر بات ہو گی۔

متعلقہ عنوان :