عشق رسول ؐ کی چنگاریاں ہمیشہ ہمارے دلوں کا عزیز ترین اثاثہ ہیں، رحمت دو جہان حضرت محمدمصطفےٰ ؐ کا جشن ولادت بلوچستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں شایاں شان انداز سے منایا جائے گا ، امیر جماعت اہل سنت پاکستان خالد سلطان

منگل 8 دسمبر 2015 18:03

عشق رسول ؐ کی چنگاریاں ہمیشہ ہمارے دلوں کا عزیز ترین اثاثہ ہیں، رحمت ..

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے بانی ومرکزی امیر جماعت اہل سنت پاکستان کے چیف آرگنائزر الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری سروری نے کہاہے کہ عشق رسول ؐ کی چنگاریاں ہمیشہ ہمارے دلوں کا عزیز ترین اثاثہ ہے رحمت دو جہان حضرت محمدمصطفےٰ ؐ کا جشن ولادت بلوچستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں شایاں شان انداز سے منایا جائے گا جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل اور جماعت اہل سنت کے کارکناں اپنے گھروں مساجدیں میں میلاد مصطفےٰ ؐ کی تقریبات میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔

وہ منگل کو میڈیا یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل بلوچستان کے چیئر مین الحاج صاحبزادہ پیر سکندر سلطان ، صاحبزادہ محمد حیات سلطان جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل میڈیا سیل کے ممبران حاجی سعیدالدین طارق، حاجی ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری، سید طاہر علی ، محمد بابر بھی موجود تھے الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری سروری نے کہا کہ حضوراکرم ؐ نے ہمیشہ امن کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اورنفرتوں کوختم کرنے کیلئے حضوراکرمؐ کی محبتوں اور سیرت کو عام کرنے کی ضرورت ہے ماہ ربیع الاول کا مہینہ اگر کوشوں کی بہار ہے تو صرف اس لئے کہ اس ماہ میں ظلم وفساد کا خاتمہ ہو اآپ رسولؐ کی ولادت باسعادت سے معاشرے میں اندھیروں کے بادل چھٹ گئے آپ ؐ انسانوں کیلئے نجات دہندہ بن کر تشریف لائے دلوں کی تاریکی دور کرنے کیلئے عشق رسول ؐ کے چراغ روشن کئے جائے ہادی برحق ؐ کی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے میں امن قائم کیا جاسکتا ہے شافع محشر ؐبنی رحمت ؐ نے دنیا کو انسانیت کا درس دیا رحمت دوعالم ؐ نے عدل وانصاف کی شاندار مثالیں قائم کئیں جن کی روشنی سے آج بھی ہم سب فیضاب ہورہے ہیں ہمیں اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم امن کے بانی وداعی نبی اکرم ؐ کی امتی ہیں عشق رسولؐ کی چنگاریاں ہمیشہ ہمارے دلوں کا عزیز ترین اثاثہ ہے۔

رسول اکرم ؐ کے سنہری اصولوں کو مشعل راہ بناکر دنیااور آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ستحکام وخوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جماعت الصالحین انٹرنیشنل و جماعت اہلسنت ہر سال کی طرح اس سال بھی آقا دوجہاں شافع محشرؐ کی جشن ولادت شایاں شان انداز سے منائی گی اس سلسلے میں دنیا کے کونے کونے میں سیرت النبیؐ کو اجاگر کرنے کیلئے میلاد مصطفےٰؐ کی محفل سجائی جائیں گی جس میں علماء کرام مشائخ عظام اپنی صلاحیتوں سے عوام کے دلوں کو منور کرتے ہوئے حضرت محمد مصطفےٰ ؐ کی سیرت اور ان کی تعلیمات کو اجاگر کریں گے انہوں نے کہا کہ ہر گھر محلہ مسجد میں جشن ولادت کی خوشیاں منائی جائیں گی جس کیلئے تمام ترانتظامات واقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ یکم ربیع الاول سے ہی عاشقان رسول اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں وفاقی صوبائی وضلع انتظامیہ12 ربیع الاول کے جلوسوں سمیت موٹرسائیکل مشعل برادر ریلیوں کی سیکورٹی راستوں کی صفائی روشنی کا انتظامات کو یقینی بنائیں جبکہ ہر فرد جشن آمد رسول ? کی خوشیوں کو مناتے ہوئے میلاد سمیت ہر پروگرامزمیں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :