وزیر مملکت انوشہ رحمان کی تقریب میں دیر سے آمد نے پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھکا دیا

انوشہ رحمن کے ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچنے پر جنوبی کوریا کے سفیرکا اظہار برہمی، وقت کی پابندی نہ کرنا پاکستان کا قومی وطیرہ بن گیا ہے،جونگ ہون سونگ

منگل 8 دسمبر 2015 18:08

وزیر مملکت انوشہ رحمان کی تقریب میں دیر سے آمد نے پاکستانی قوم کا سر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن کی سستی پاکستان کیلئے اس وقت شرمندگی کا باعث بن گئی جب وہ اسلام آباد میں ایک تقریب میں ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچیں جس پر جنوبی کوریا کے سفیرجونگ ہون سونگ نے سختی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی پابندی نہ کرنا پاکستان کا قومی وطیرہ بن گیا ہے۔

وزیر مملکت نے معذرت کر کے معاملہ نمٹانے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں آئی ٹی سینٹر میں انسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں پاکستان اور کوریا کے تعاون سے قائم کئے گئے ادارے کی افتتاحی تقریب تھی جس کیلئے 3 بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا تاہم تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمن 4 بجے کے بعد آئیں اور کورین سفیر جو 3 بجے سے بھی پہلے کے آئے ہوئے تھے وہ سٹیج پر بیٹھے انتظار کر رہے تھے 4 بجے کے بعد وزیر مملکت آئیں تو تقریب کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

انوشہ رحمن نے اپنے خطاب میں معمولی معذرت پر اکتفاء کیا تاہم کورین سفیر نے وقت کی پابندی نہ کرنے کو پاکستان کا قومی وطیرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کبھی وقت کی پابندی نہیں کرتی۔ سماجی و صحافتی حلقوں نے وزیر مملکت انوشہ رحمن کی سستی کو ملک کیلئے شرمندگی کا باعث قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :