لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیز ی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25 انڈیکس53.13 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5411.93 پربندہو ا

منگل 8 دسمبر 2015 18:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیز ی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25 انڈیکس53.13 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5411.93 پربندہو ا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر69کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 11کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 52 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل15 لاکھ 800 حصص کا کاروبارہو ا ۔جبکہ گزشتہ روز7لاکھ63 ہزار800 حصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈکے11لاکھ92 ہزار500حصص ۔ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے80 ہزار حصص۔جبکہ کے- الیکٹرک لمیٹڈ کے45ہزارحصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضافہ ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت27.09 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.13روپے کم ہو گئی۔