پارٹی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے پارٹی کی ممبر شپ کا آغاز ہوتے ہی اپنے عہدہ سے مستعفی ہو جاؤں گا ‘ ضلعی آرگنائزر کو بھی ان کے عہدوں سے سبکدوش کر دیا جا ئیگا ‘پارٹی انتخابات میں اکثر یت کے تحفظات کے باوجود جمہوریت اور پارٹی کو مضبوط کر وانے کیلئے پارٹی انتخابات ضرورکر وانے کا فیصلہ کیا ہے‘ بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کو کم نشستیں ملیں مگر ووٹ بنک میں کئی لاکھ گنا اضافہ ہوا‘بلدیاتی انتخابات میں جہاں کوتاہیاں ہوئیں ہیں انکا بھی جائزہ لیا جا ئیگا‘ موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں گڈ گورننس ایک ‘‘خواب ‘‘ہی رہیگا ‘ لاہور میں بچوں کیلئے ’’خناق ‘‘کی ادوایات فراہم نہ کر سکنے والے حکمران کس منہ سے اقتدار پر قابض ہیں؟ حکمرانوں کی ناکامیوں کی فہرست بہت لمبی ہو رہی ہے

تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزرچوہدری محمدسرور کی لاہور میں ہنگامی پر یس کانفر نس

منگل 8 دسمبر 2015 18:40

پارٹی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے پارٹی کی ممبر شپ کا آغاز ہوتے ہی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پارٹی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے پارٹی کی ممبر شپ کا آغاز ہوتے ہی اپنے عہدہ سے مستعفی ہو جاؤں گا اور ضلعی آرگنائزر کو بھی ان کے عہدوں سے سبکدوش کر دیا جا ئیگا ‘پارٹی انتخابات میں اکثر یت کے تحفظات کے باوجود جمہوریت اور پارٹی کو مضبوط کر وانے کیلئے پارٹی انتخابات ضرورکر وانے کا فیصلہ کیا ہے‘ بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کو کم نشستیں ملیں مگر تحر یک انصاف کے ووٹ بنک میں کئی لاکھ گنا اضافہ ہواہے‘بلدیاتی انتخابات میں ہم سے جہاں کوتاہیاں ہوئیں ہیں انکا بھی جائزہ لیا جا ئیگا‘ موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں گڈ گورننس ایک ‘‘خواب ‘‘ہی رہیگا ‘ لاہور میں بچوں کیلئے ’’خناق ‘‘کی ادوایات فراہم نہ کر سکنے والے حکمران کس منہ سے اقتدار پر قابض ہیں؟ حکمرانوں کی ناکامیوں کی فہرست بہت لمبی ہو رہی ہے عوام کا اب نااہل حکمرانوں پر اعتماد نہیں ‘پارٹی انتخابات سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہوگی ‘تحر یک انصاف میں مکمل جمہو ریت یہاں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ تحر یک انصاف شعبہ خواتین لاہور کی آرگنائزر روبینہ جمیل کی رہا ئش گاہ پرپر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ڈپٹی آرگنائزر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ‘شعبہ خواتین پنجاب کے صدر سلونی بخاری ‘تحر یک انصاف شعبہ خواتین لاہور کی آرگنائزر روبینہ جمیل سمیت دیگر بھی موجود ہیں ۔ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پارٹی انتخابات کیسے کر وانے ہے اور پارٹی ممبر شپ کر وانے کا فیصلہ پارٹی الیکشن کمیشن سے تحر یک انصاف کی7رکنی کمیٹی ملاقات میں طے کر یگی اور ہم پارٹی الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پارٹی انتخابات کرواکر بہت بڑارسک لے رہی ہے اور ان پارٹی انتخابات کو شفاف بنانا بھی ہمارے چیلنج ہے مگر انشاء اﷲ ہم پارٹی انتخابات شفاف ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف جو بھی امیدوار میدان میں لائیں گے وہ مکمل میرٹ پر آئیں گے اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دیئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پارٹی کی ممبر شپ مہم کا آغاز ہو گا میں اسی دن پنجاب کے آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا تاکہ ممبر شپ میں کسی قسم کے عمل دخل کے حوالے سے کوئی شکایت نہ کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں ‘لاہور جیسے شہر میں چند دنوں میں خناق کی وجہ سے 7سے زائد بچے جاں بحق ہو چکے ہیں مگر حکمران ’’گورننس ‘‘کے دعوے کر کے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر حکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ عوام ان نااہل حکمرانوں کے جھانسوں میں آنیوالے نہیں کیونکہ حکمرانوں کی ناکامیاں پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں ایماندار اور اہل قیادت اقتدار میں نہیں آئیگی ملک کو بحرانوں سے نجات ملنا ممکن نہیں اور موجودہ حکمرانوں کی اب تک کی کار کردگی کو دیکھ جائے تواس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکمرانوں کی موجود گی میں ملکی مسائل نہیں ہوں گے بلکہ ان میں مزید اضافہ ہو گا ۔ ایک سوال کے جواب میں تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پارٹی انتخابات کروانے سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہوگی اور پارٹی کارکنوں کو اپنی مر ضی کے مطابق پارٹی عہدیداروں کا انتخاب کر نے کا موقعہ ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے سواکسی اور سیاسی جماعت کے اندر جمہو ریت نہیں ۔