آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کردیے

muhammad ali محمد علی منگل 8 دسمبر 2015 19:19

آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کردیے

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8دسمبر 2015 ء) آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کردیے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ دہشت گردوں لوگوں کو ذبح کرنے، خود کش دھماکوں اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ جبکہ ان کی جانب سے دیگر دہشت گردوں کو مالی معاونت بھی فراہم کی جاتی رہی ہے۔ دہشت گردوں کے نام نور سید، مراد خان، عنایت اللہ اور اسرار الدین ہیں۔

متعلقہ عنوان :