سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ا ور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی براہ راست بھرتیوں کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری

منگل 8 دسمبر 2015 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ا ور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی براہ راست بھرتیوں کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شائستہ نے سندھ ہائی کورٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹوں کو قانون کے مطابق ترقیوں کے زریعے پر کیا جانا چاہیے لیکن صوبائی حکومت ان پر براہ راست بھرتیان کررہی ہے جو کہ خلاف قانون ہے ان بھرتیوں سے گریڈ 17 کے پروفیسر کی ترقی متاثر ہورہی ہے درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی ببنچ نے کرتے ہوئے مزید بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

متعلقہ عنوان :