وقت کی پابندی کو یقینی بنا نے کے لئے ہر افسر و عملہ اپنا بھر پور کردار ادا کرے:میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی

منگل 8 دسمبر 2015 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء)میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی نادر خان نے کہا ہے کہ وقت کی پابندی کو یقینی بنا نے کے لئے ہر افسر و عملہ اپنا بھر پور کردار ادا کرے ،بر وقت دفاترمیں موجود رہ کر فرائض کی انجام دہی میں بہتری لائی جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آ ٹی آدم فیروز،اے ای ای ایم اینڈ ای خالد ملاح، اے ای ای بی اینڈ آر نجم الحسنین ،و دیگر افسران کے ہمراہ جمشید زون میں حاضریاں چیک کرنے کے دوران کیا انھوں نے مزید کہا کہ ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعلق محکمہ جات ہر صورت میں اپنے دفاتر میں وقت پرموجود رہیں تاکہ بلدیاتی شکایات کے ساتھ دفتری دستاویزی معاملات تعطل کا شکار نہ ہوں