درود و سلام کا ذکر کثرت انسانی معاشرے کو سدھارنے کا بہترین ذریعے ہے ،صاحبزادہ حامد رضا مہروی
منگل 8 دسمبر 2015 20:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 دسمبر۔2015ء) کائنات کے وجود میں آتے ہی بقائے انسانیت کیلئے اور انسانوں کی فلاح کے لئے اﷲ سبحان تعالیٰ نے انبیاء علیہ السلام اور اولیاء اکرام کو درجہ بدرجہ زمین پر بھیجا تاکہ اﷲ رب العزت کے دین کو آسانی سے پہنچا یا جاسکے اور دین کی ترویج ہوسکے ان خیالات کا اظہار تحریک فروغ درود سلام انٹرنیشنل کے قائد علامہ حامد رضا مہروی نے جامع مسجد بخاری گلستان جوہر بلاک12میں محفل درود و سلام اور گیارہویں شریف کی ماہانہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا محفل میں ملک کے ممتاز ثناء خواں نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کئے اس موقع پر جامع مسجد بخاری ٹرسٹ کے چیئر مین الحاج عبدالعزیز مگسی ،سیکریٹری ملک الطاف ،حاجی محمد اسلم قریشی اور دیگر موجود تھے صاحبزادہ حامد رضا مہروی نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ دنیا بھر میں دین فہمی ،درود پاک کی آگہی اور فروغ کے لئے تحریک فروغ درود و سلام انٹرنیشنل پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ پوری دنیا خصوصاً پاکستان کے چپے چپے میں درود پاک کا پیغام عام کیا جائے انہوں نے کہا کہ یہ وہ عبادت ہے جو اﷲ تعالیٰاپنے فرشتوں کے ساتھ خود فرماتے ہیں اور یہ وہ ذکر اور عبادت ہے جسے اختتام کائنات کے بعد بھی رب کریم اپنے فرشتوں کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے ،انہوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے اپنے حبیب کریم ﷺ کا ذکر "ورفعنا لک ذکرک" کے فلسفہ کے تحت اس طرح بلند کیا جیسا کہ نبی کریم ﷺ نے چاہا اور یہ ہی سبب ہے کہ مو منو پر درود کریم کو واجب کردیا گیا ہے نبی پاک نے فرمایا کہ جو شخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ درود کریم کا ورد کریگا اس پر کیوں نہ جنت واجد ہو اور وہ زندگی میں جنت کا دیدار کرکے دنیا رخصت ہوگا ۔
(جاری ہے)
مزید اسلام کی خبریں
-
ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وصال(کل) عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
-
ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کا یوم وصال10رمضان المبارک کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
-
مفتی طارق مسعود کی جلد پر ٹیٹو بنوانے کی مذمت ،اس اقدام کوحرام اورگمراہ کن قراردیدیا
-
پنجاب اور خیبرپختون خوا میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے فوج طلب
-
سرگودھا، حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم ِشہادت کل مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا
-
زائرین اور نمازیوں کی مسجد نبویﷺ میں آمد ورفت کے لیے 60 راستے مختص
-
ایل پی جی کی قیمت میں 50روپے فی کلو اضافہ
-
دبئی میں 2 سال بعد ایک اور بڑا مال کھل گیا
-
طالبان نے خواتین کی کھیلوں کی بعض سرگرمیوں پر پابندی لگا دی
-
پاکستان میں کرونا سے مزید نو افراد چل بسے ، 310نئے کیسز رپورٹ ہوئے
-
وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس، وزیر داخلہ پولیس کی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے
-
پیٹرولیم میںجب لوگ سرمایہ کاری کرنے آتے ہیں تو ان کیخلاف تحقیقات شروع ہوجاتی ہیں ،چیئرمین اوگرا کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.