پاک بھارت کرکٹ بورڈ حکام کا ایک دوسرے سے رابطہ

muhammad ali محمد علی منگل 8 دسمبر 2015 20:47

پاک بھارت کرکٹ بورڈ حکام کا ایک دوسرے سے رابطہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8دسمبر 2015 ء) پاک بھارت کرکٹ بورڈ حکام کا ایک دوسرے سے رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے پاک بھارت سیریز طے ہو جانے کی صورت میں میچز کی تعداد کم کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

سیریز میں 3 ایک روزہ میچز اور 1 ٹوئنٹی میچ یا صرف 3 ایک روزہ میچز کی ہی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس حوالے سے دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام کے مابین رابطہ بھی ہوا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرکٹ سیریز کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کل دوپہر تک سشما سوراج اور سرتاج عزیز کی ملاقات کے بعد ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :