امریکی مسلمانوں نے کیلی فورنیا میں ہونے والے حملے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے لئے رقم جمع کرنے کا کام شروع کر دیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 8 دسمبر 2015 21:28

امریکی مسلمانوں نے کیلی فورنیا میں ہونے والے حملے میں مارے گئے لوگوں ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔08 دسمبر۔2015ء) امریکا کے مسلمانوں نے کیلی فورنیا میں ہونے والے حملے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے لئے رقم جمع کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکی مسلمانوں نے دو دن میں 30 ہزار ڈالر کی رقم جمع کی ہے اور اس کا ہدف 50 ہزار ڈالر تک کی رقم کرنا ہے۔ یہ رقم کیلی فورنیا حملے کا شکار ہونے والے افراد کے اہلخانہ میں تقسیم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی تحقیقات کے مطابق کیلیفورنیا میں فائرنگ واقعے میں ملوث رضوان فاروق اور تاشفین ملک 2014ء سے پہلے انتہاء پسندانہ خیالات نہیں رکھتے تھے۔ ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیوڈ باوڈچ کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ رضوان فاروق اور اس کی اہلیہ تاشفین ملک کس طرح انتہا پسندی کا شکار ہوئیں۔ ادھر سعودی عرب نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے معذوروں کے مرکز میں فائرنگ کرنے والی خاتون تاشفین ملک نے سعودی عرب میں زیادہ وقت گزارا ہے۔

متعلقہ عنوان :