وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے کرپشن کے الزام میں گرفتار افراد کو لین دین کرکے چھوڑنے کی پالیسی کی مخالفت کردی

muhammad ali محمد علی منگل 8 دسمبر 2015 21:44

وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے کرپشن کے الزام میں گرفتار افراد ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8دسمبر 2015 ء) وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے کرپشن کے الزام میں گرفتار افراد کو لین دین کرکے چھوڑنے کی پالیسی کی مخالفت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صوبے مین کرپشن کسی صورت برداشت نہین کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کرپشن کے خاتمے کیلئے ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ پرویز خٹک نے نیب خیبرپختونخواہ کی جانب سے کرپشن کے الزام میں گرفتار افراد کو لین دین کرکے چھوڑنے کی پالیسی کی مخالفت بھی کردی ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ یہ کیا بات ہوئی کہ ایک شخص اربوں روپے کی کرپشن کرے لیکن اسے چند کروڑ واپس کرنے پر چھوڑ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :