بلاول بھٹو کی دبئی میں آصف زرداری سے ملاقات، رینجرز اختیارات میں توسیع کے حوالے سے مشاورت

muhammad ali محمد علی منگل 8 دسمبر 2015 22:06

بلاول بھٹو کی دبئی میں آصف زرداری سے ملاقات، رینجرز  اختیارات میں توسیع ..

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8دسمبر 2015 ء) بلاول بھٹو کی دبئی میں آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر فریال تالپور بھی وہاں موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں رینجرز اختیارات میں توسیع کے حوالے سے طویل مشاورت کی گئی۔ مشاورت کے بعد وزیراعلی سندھ کو رینجرز اختیارات میں توسیع کی منظوری دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ تاہم رینجرز اختیارات کی توسیع مشروط ہوگی۔ رینجرز کو کسی بھی سیاسی گرفتاری یا بڑی گرفتاری سے قبل وزیراعلی سندھ سے اجازت طلب کرنا ہوگا۔