ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کاوٴنٹی کرکٹ کھیلنے پر نگاہیں مرکوز کرلیں

اگر آئندہ گرمیوں میں انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے تیاریاں کرنی ہیں تو اس کیلئے ان کی توجہ کاوٴنٹی کرکٹ کھیلنے پر بھی مرکوز ہوگی، مصباح الحق

منگل 8 دسمبر 2015 22:08

ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کاوٴنٹی کرکٹ کھیلنے پر نگاہیں مرکوز کرلیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 دسمبر۔2015ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آئندہ سیزن میں کاوٴنٹی کرکٹ کھیلنے پر نگاہیں مرکوز کرلی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ آئندہ گرمیوں میں انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے تیاریاں کرتے ہیں تو اس کیلئے ان کی توجہ کاوٴنٹی کرکٹ کھیلنے پر بھی مرکوز ہوگی جس کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

مصباح کے مطابق وہ انگلینڈ کیخلاف اہم سیریز کی تیاری کے حوالے سے بھی اس موقع کو لازمی طور پر اپنی نگاہ میں رکھیں گے کیونکہ انہیں اس طرح ذاتی طور پر وہاں کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع مل جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ وہ قومی ٹیم کے انگلش ٹور کی زیادہ بہتر پلاننگ کر سکیں گے۔یاد رہے کہ مصباح الحق نے رواں سال کے آخر میں ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا تاہم پی سی بی کے سربراہ شہریار خان نے انہیں فی الحال ٹیسٹ کھیلنے پر آمادہ کر لیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :