پاکستان کے بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر ، دریائی پانیوں ، سیاچن ، سرکریک اور بھارتی دہشتگردی کے بنیادی مسائل ہیں جن کی شمولیت کے بغیر مذاکرات بے معنی ، بے مقصد اور وقت کا ضیاع ہیں

جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا بیان

منگل 8 دسمبر 2015 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ پاکستان کے بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر ، دریائی پانیوں ، سیاچن ، سرکریک اور بھارتی دہشتگردی کے بنیادی مسائل ہیں جن کی شمولیت کے بغیر مذاکرات بے معنی ، بے مقصد اور وقت کا ضیاع ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزرائے خارجہ کے دورے مسائل کا حل نہیں بلکہ بھارتی حکومت کی متعصب ذہنیت کے بدلنے سے ہی خطہ میں امن قائم ہو سکتاہے ۔