بی سی سی آئی اجلاس ‘ انو راگ ٹھاکر پاکستان سے سیریز کے مخالف،راجیو شکلا کی بھرپورحمایت،تلخ جملوں کا تبادلہ

منگل 8 دسمبر 2015 22:20

بی سی سی آئی اجلاس ‘ انو راگ ٹھاکر پاکستان سے سیریز کے مخالف،راجیو ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 دسمبر۔2015ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں پاکستان سے سیریز کے معاملے پر سیکرٹری بی سی سی آئی انو راگ ٹھاکر اور راجیو شکلا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بی سی سی آئی پاک بھارت مکمل سیریزکھیلنے کے خواہاں ہیں جبکہ راجیو شکلا کا موقف ہے کہ دونوں ملکوں میں کرکٹ کی بحالی کیلئے فوری سیریز ہونی چاہیے خواہ سیریز محدود ہی کیوں نہ ہو۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی اجلاس میں اسی معاملے پر انوراگ ٹھاکر اور راجیو شکلا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔انو راگ ٹھاکر فوری طور پر پاک بھارت سیزیر کھیلنے کے حامی نہیں اور کہتے ہیں کہ ابھی حالات دوطرفہ سیریز کے لئے موافق نہیں ، حالات بہتر ہونے پر بجائے محدود سیریز کے مکمل سیریز کھیلی جائے۔ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ فوری طور پر میچز کھیلنا ضروری ہیں،میچز چاہے کم ہوں پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :