ریحام خان کے نئے ٹی وی پروگرام کا نام سامنے آگیا

muhammad ali محمد علی منگل 8 دسمبر 2015 22:23

ریحام خان کے نئے ٹی وی پروگرام کا نام سامنے آگیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.8دسمبر 2015 ء) ریحام خان کے نئے ٹی وی پروگرام کا نام سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران کان سے علیحدگی کے بعد کچھ عرصہ لندن میں قیام کرنے کے بعد ریحام خان پاکستان واپس آچکی ہیں۔

(جاری ہے)

ریحام خان کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ ایک نجی ٹی وی چینل پر ایک نیا پروگرام شروع کرنے جارہی ہیں۔ اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ ریحام خان نجی ٹی وی چینل "نیو ٹی وی" پر جلد اپنا نیا پروگرام شروع کرنے جارہی ہیں جس کا نام " تبدیلی ود ریحام خان" ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریحام خان کو اس پروگرام کو کرنے کیلئے ماہانہ 50 لاکھ روپے کی پیش کش ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :